ابنا: سندھ ہائی کورٹ میں اپنی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ اسمبلیوں کے ذریعے اس منی پاکستان کو اسلحے سے پاک کرنے میں بہت وقت لگے گا جبکہ یہ کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اسلحے کے زور پر کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہ اسلحہ ختم کرکے خوف کی فضاء بھی ختم کرنا چاہتے ہیں۔
کراچی کو اسلحے سے پاک کرنا مشکل تو ہے پر ناممکن نہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں تمام قومیتوں اور سیاسی جماعتوں کو سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے۔
.............
/169