20 دسمبر 2011 - 20:30

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے زور دیکر کہا ہے کہ طالبان امریکہ کے دشمن نہیں ہیں اور امریکہ کے طالبان کے ساتھ خفیہ مذاکرات جاری ہیں طالبان امریکی مفادات کیلئے خطرہ نہیں ہیں ۔

ابنا: امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے زور دیکر کہا ہے کہ طالبان امریکہ کے دشمن نہیں ہیں اور امریکہ کے طالبان کے ساتھ خفیہ مذاکرات جاری ہیں طالبان امریکی مفادات کیلئے خطرہ نہیں ہیں ۔

نائب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی صدر نے کبھی ایسا بیان نہیں دیا کہ طالبان امریکی مفادات کیلئے خطرہ ہیں۔بائیڈن نے مزید کہا کہ مذاکرات کرتے ہوئے طالبان کو اپنا دشمن نہیں سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب امریکہ طالبان سے مذاکرات کرکے افغانستان سے انخلا کی تیاری کررہاہے۔تاہم امریکہ نےطالبان کو القاعدہ کےرہنما اسامہ بن لادن کا میزبان ٹہراکر افغانستان پر حملہ کیا تھا۔

اورملاعمر کی حکومت ختم کرکے کرزائی حکومت قائم کی تھی ایک امریکی اہلکار کے مطابق ری پبلکن امریکی سینٹر چیمبلس کا کہنا ہے کہ امریکہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات پرراضی ہوگیا ہے۔

بعض ذرائ‏ کے مطابق امریکہ نے طالبان کی داغ بیل ڈالی اور انھیں طالبان کو دہشت بنا کر خطے پر فوجی یلغار کی اور خفیہ طور پر امریکہ ہمیشہ طالبان کا حامی رہا ہے اور امریکہ نواز عرب ممالک سےآج بھی  طالبان کو مسلسل ہتھیار اور مالی تعاون ملتا ہے لہذا دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ دنیا کے ساتھ بہت بڑا فراڈ ہے۔....... /169