ابنا: متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایران کی طرف سے امارات کے ساتھ تجارتی معاملات متوقف کردینے کی تائيد کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے یہ فیصلہ داخلی سطح پر لیا ہے اور ابھی اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس سے قبل ایران کے مصنعت و تجارت کے وزیر مہدی غضنفری نے تا اطلاع ثانوی متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی لین دین متوقف کرنے کی خبر دی تھی۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ امارات کے ساتھ ایران کی سب سے زيادہ تجارت ہے اور اس سلسلے میں جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ ایران نے داخلی سطح پر کیا ہے۔ جس کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ .......
/169