اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس "احمد عبدالکریم البشراوی" اور "حسن محمد البشراوی" نیز "جراش" اور "صبیحی" خاندانوں کے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے لے گئی ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے شہداء کے ساتھ یوم تجدید عہد کے پر امن جلوس میں شرکت کی تھی۔مبصرین کا خیال ہے کہ چونکہ آل سعود کی فورسز نے گذشتہ جمعہ کے روز منطقۃالشرقیہ میں جبر و تشدد کا نیا ریکارڈ قائم اور درجنوں افراد کو زخمی کیا اور اس اقدام سے حکومت کا مقصد عوامی تحریک کو دبانا تھا لیکن لگتا ہے کہ عوام ان واقعات کے بعد سخت رد عمل دکھائیں گے اور مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ زیادہ وسیع اور شدید ہوجائے گا۔
................
/110
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
القطیف/ شہریوں کے بھیس میں سعودی فورسز کی لوٹ مار؛ پولیس تماشا دیکھتی رہی