17 دسمبر 2011 - 20:30

انڈونیشیا کے شمالی ساحلی علاقے میں مسافر کشتی کے ڈوبنے سے سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ابنا: انڈونیشیا کے شمالی ساحلی علاقے میں مسافر کشتی کے ڈوبنے سے سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

 انڈونیشیا کے ریسکیو حکام کے مطابق شمالی ساحلی علاقے جاوا میں مسافرکشتی الٹ گئی، جس کے باعث کشتی میں سوار 380 افرادڈوب گئےہیں ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کے ذریعے76 افراد کو بچالیا گیا تاہم تین سو سے زائد افراد اب تک لاپتہ ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کشتی پرانی ہونے کی وجہ سے سمندرکی تیزلہروں کامقابلہ نہ کرسکی اورالٹ گئی۔کشتی میں تارکین وطن سوار تھے جن میں اکثریت کا تعلق مشرق وسطیٰ سے تھا ۔..... /169