ابنا: مصر میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا قاہرہ میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہریں کے درمیان تازہ جھڑپوں کے دوران 10 افراد ہلاک اور 400 زخمی ہو گئے ہیں۔مصر کےدارالحکومت قاہرہ میں کابینہ کے دفاتر اور پارلیمنٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیاں جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ جھڑپیں فوجی کونسل کے مرکزی دفتر کے سامنے ہوئیں ۔ زخمیوں میں سے 20 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ الیوم السابع کے مطابق 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اے بی سی چینل ےک مطابق ان جھڑپوں میں 10 افراد مارے گئے ہیں۔ مصری مظاہرین فوجی کونسل کے منتخب وزير اعظم کمال الجنزوری کو مسترد کرچکے ہیں۔ مصری عوام فوجی کونسل کے خآتمہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ..............
/169