ابنا: نوام چامسکی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی موجودہ صورت حال نےعوام کوسخت نقصان پہنچایا ہے۔
امریکہ کی ماساچوسٹ یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر نےکہا کہ امریکہ میں کچھ لوگ روزبروز مالدار ہوتے جا رہے ہيں جبکہ عوام کی اکثریت کی حالت خراب ہے۔
نوام چامسکی نےکہاکہ وال اسٹریٹ تحریک کا طریقہ کار کامیاب رہا ہے اور اس نے عوام کے طرزفکر کوبدل رکھ دیا ہے۔
امریکی پالیسی کے اس نقاد نے کہا کہ شاید وال اسٹریٹ تحریک کاسب سے اہم پہلو امریکہ میں تبدیلی کی لہر کے علاوہ یہ ہو کہ وہ لوگ جو الگ تھلگ زندگی گذار رہے تھے ایک ساتھ جمع ہوگئے ہیں، گروہ تیار کر لئے ہیں اور اجتماعی تعاون کی اہمیت سے آگاہ ہو رہے ہیں۔
وال اسٹریٹ تحریک سترہ ستمبر سے شروع ہوئي ہے اورگذشتہ تین مہینوں سے جاری ہے۔ وال اسٹریٹ تحریک کے حامیوں کو وہائٹ ہاؤس میں بڑی کمپنیوں کے اثرونفوذ اورامریکی سیاستدانوں کی جانب سے ان کی حمایت پر اعتراض ہے۔
وال اسٹریٹ تحریک ، پورےامریکہ اور بہت سے یورپی ممالک میں پھیل گئی ہے۔...........
/169