ابنا: پاکستان کےوزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میمو معاملہ میں کوئی صداقت نہیں، میمو گیٹ حکومت اورجمہوریت کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کو بتایا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اس کے خلاف سازشیں کی گئیں، ان کی والدہ کی حکومت پر بھی غلط الزامات عائد کر کے اسے ختم کیا گیا، وزیر اعظم گیلانی نے اجلاس کو بتایا کہ میمو معاملہ میں کوئی صداقت نہیں، میمو گیٹ حکومت اور جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔
بعض ذرائع کے مطابق منصور اعجاز امریکی تاجر ہے جو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لئے کام کرتا ہے۔ امریکہ پاکستان کی جمہوری حکومت کو ختم کرنے کے لئے اب عملی طور پر میدان میں آگیا ہے اور اس نے پاکستان میں اپنے چیلوں کو پیپیلز پارٹی کے خلاف متحرک کردیا ہے چونکہ موجودہ حکومت نے نیٹو سپلائی کو بند کردیا ہے اور اس نے امریکہ کے احکامات کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان کی سیاسی جماعت امریکی تاجر کے جھوٹے میمو کو سچ بنا کر عدالت میں حاضر ہوگئی ہیں پاکستان میں اس وقت امریکی مرضی اور منشاء کے مطابق عدم استحکام پیدا کیا جارہا ہے۔
.............
/169