15 دسمبر 2011 - 20:30

روس کے وزیر اعظم ولادیمیر پوتین نے اپنےایک بیان میں امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے قذافی کو جان بوجھ کر قتل کیا ہے پوتین کے بیان پر امریکی حکام نےسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: روس کے وزیر اعظم ولادیمیر پوتین نے اپنےایک بیان میں امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے قذافی کو جان بوجھ کر قتل کیا ہے پوتین کے بیان پر امریکی حکام نےسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پوتین نے کہا کہ امریکہ کی خصوصی  فورسز نے قذافی کے قتل میں اہم کردار ادا کیا۔ پوتین نے قذافی کے قتل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  امریکہ کے ڈرون طیاروں نے قذافی کے قافلہ پر حملہ کیا قذافی زخمی ہوا اور قذافی کے مخالفین کو اطلاع فراہم کرکے قذافی کو امریکہ نے قتل کرادیا۔پوتین نے کہا کہ لیبیا کی جنگ میں امریکی فوج نے سمندر اورفضا سے نیٹو فوجیوں کی مدد کی ۔

واضح رہے کہ قذافی کو انقلابیوں نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ قطر اور سعودی عرب نے بھی اس جنگ میں امریکہ اور نیٹو کی وسیع پیمانے پر مدد کی تھی عرب ڈکٹیٹروں نے لیبیا کے ڈکٹیٹر کو ہلاک کرنے میں نیٹو کے ساتھ بھر پور تعاون کیا یہاں تک کے قطر نے نیٹو کی مدد کے لئے اپنی فوجیں لیبیا روانہ کررکھی تھیں۔..............

/169