ابنا: عمران خان نے ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کے راستے کو مسترد کیا ،یہی وجہ ہے کہ انقلاب کے سونامی کا آغاز ہو چکا،اس کی کامیابی کیلئے اورسیز پاکستانی بھی بھرپور کردار ادا کریں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے بانی رکن اور کوآرڈی نیٹر سید تحسین انورنے لاہور ریسٹورنٹ لاکونیو پیرس میں پارٹی اجلاس میں کیا انہوں نے دیگر عہدیداران اور کارکنان پر زور دیا ہے کہ عمران خان کے انقلابی پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے رکنیت سازی پر زیادہ توجہ د یں۔
تحریک انصاف ایک منظم اور فعال جماعت ہے ،نئے آنے والوں کا خیرمقدم کیا جائے گا ، رکنیت کیلئے سب اپنا کردار اوررسوخ استعمال کریں، اجلاس میں مظہراسلم ، ابوبکرگوندل،امجدبھلو، ظہور حسین طور،عبدالوحیدڈار، مزرانعیم،چوہدری اونگزیب، چوہدری عنصر محمود،محمد عادل اور سید شاہد عباس نے تجاویز بھی دیں۔اجلاس میں سید تحسین انور نے دسمبر کو کراچی کے جلسہ عام کی کامیابی کیلئے عہدیداران اور کارکنان سے مشاوت کی اورحکمت علمی کو حتمی شکل دی، اس مقصد کیلئے اپنے عزیز اوقارب اور دوست احباب کی جلسہ میں زیادہ زیادہ سے شرکت کیلئے فوری رابطے کا فیصلہ کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ کراچی کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کرے گا۔
........
/169