15 دسمبر 2011 - 20:30

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے.

ابنا: واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے کام کر رہا ہے۔ پبلک براڈ کاسٹنگ سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور اس میں اتار چڑھاؤ آتے ہی رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم تعلقات کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان کیساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ 
...........

/169