ابنا: مسلم لیگ نون کے راہنماوں خواجہ آصف اور اسحاق ڈارنے سپریم کورٹ آفس کو متفرق درخواست دائر کی ہے، اس میں کہاگیا ہے کہ شاہین صہبائی کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے سفیر واجد شمس الحسن نے مختلف اوقات میں برطانوی، امریکی اور بھارتی ٹی ویز کو انٹرویوز میں کہا تھا کہ پاکستان کو ایبٹ آباد واقعہ کا 8 سے 10 دن قبل ہی علم تھا
پاکستان نے ایبٹ آباد آپریشن میں اپنے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے کی اجازت بھی دی تھی،متفرق درخواست میں کہا گیا گیا ہے کہ واجد شمس الحسن نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کے بارے میں علم تھا او ر پاکستان نے امریکیوں کو اُس تک پہنچنے میں مدد دی تھی ، درخواست میں ریذیڈنٹ ایڈیٹر دی نیوز محمد مالک کے ایک مضمون کا حوالہ دیا گیا ہے، اس میں محمدمالک نے کہا ہے کہ تین دسمبر کو نیوز ویک میں مہرین زہرہ کے مضمون میں کہا گیا کہ حسین حقانی اور صدر زرداری کو ایبٹ آباد آپریشن بارے پہلے علم تھا۔ درخواست میں کہاگیاہے کہ وزارت خارجہ کو ہدایت کی جائے وہ عدالت میں واجد شمس الحسن کی ایک بار موجودگی کو یقینی بنائے اور کیس کی مکمل تحقیقات تک ان کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔
.......
/169