ابنا: تيونس کے صدر منصف المرزوقي نے بحريني عوام کے انقلاب کي حمايت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحريني عوام بھي ، تيونس کے عوام کي طرح ، بد عنواني ، ظلم اور سرکوبي برداشت کر رہے ہيں -
المرزوقي نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بحرين کي حکومت فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے کي کوشش کر رہي ہے کہا کہ بحريني عوام کے انقلاب ميں فرقہ واريت کے جذبات نہيں ہيں بلکہ آمرانہ حکومتوں کے سامنے عرب قوموں کے رد عمل کا حصہ ہے -
اس سے قبل تيونس ميں بحريني سفارت خانے کے سامنے مظاہرے ميں شرکت کر چکے المروزقي نے آل خليفہ حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کيا - بحرين ميں چودہ فروري سے انقلاب کا آغاز ہوا ہے اور آل خليفہ حکومت کچھ ممالک کي حمايت اور عالمي برادري کي خاموشي کي وجہ سے مظاہرين کے خلاف پر تشدد اقدامات کر رہي ہے.............
/169