ابنا: یوسف ربیع نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی انسانیت سوز کاروائيوں میں آتی ہے اور ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں پر عالمی عدالتوں میں مقدہ دائر کیا جانا ضروری ہے۔
یوسف ربیع نے کہا کہ عالمی معیارات کے مطابق آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے جرائم ثابت ہو چکے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ شریف بسیونی کی رپورٹ پر عمل درامد کے لئے اور اس رپورٹ میں جن افراد کو مورد الزام ٹھہرایا گيا ہے ان پر مقدمہ چلانے کے لیے مؤثر اقدام کرے۔ یوسف ربیع نے شاہ بحرین سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ملت بحرین سے معافی مانگے ۔
شریف بسیونی کی رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے کارندوں نے قیدیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچا کر اعترافات لئے ہیں۔ اس رپورٹ میں آل خلیفہ کے بہت سے جرائم کا ذکر نہیں کیا گيا ہے۔.....
/169