ابنا: انسپکٹر جنرل ٹریننگ جنرل ہیڈ کوارٹر لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر اور اکیڈمی کا دورہ کیا اس موقع پر اے ایس ایف کے اہلکاروں نے دہشت گردی سے نمٹنے اور ہائی جیکنگ کی انسداد کا بھی مظاہرہ کیا، اس موقع پر اعظم ٹوانہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پاکستانی ایئرپورٹ پر خصو صی اقدامات کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کولمبو ایئر پورٹ پر چھوٹے طیاروں کے ذریعے ہونیوالے حملے کی طرح پاکستانی ایئرپورٹس پر بھی فضائی دہشت گرد حملوں کا خطرہ موجود ہے ۔
کسی بھی فضائی دہشت گرد حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ضروری انتظامات کرلئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز رابطے میں ہیں ۔ ایئر پورٹ پر اسکائی مارشل کو اینٹی ایئرکرافٹ اور اسنیپر گن سمیت تمام اسلحہ سے لیس کردیا گیا ہے ، کوئٹہ ایئر پورٹ پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے والے ملزمان کو پکڑ لیا گیا ہے ۔ .......
/169