13 دسمبر 2011 - 20:30

شام ميں حکومت مخالف افراد نے عراق کي ثالثي کا خير مقدم کيا ہے-

ابنا:  عراق کے وزير اعظم کے مشير علي موسوي نے بتايا ہے کہ شام کے حکام نے حکومت مخالف رہنماؤں سے اپيل کي ہے کہ وہ عراق کے دورہ کريں تاکہ بغداد حکومت ان کے اور شامي حکومت کے درميان ثالثي کر سکے- انہوں نے بتايا کہ شام کے حکومت مخالف رہنماؤں نے اس بات کا خير مقدم کيا ہے-علي موسوي نے بتايا کہ شام کے مخالف رہنماؤں اور حکام کے درميان ثالثي کا عراق کا اقدام، عرب ليگ کے منصوبے کے تحت اور حکومت مخالف رہنماؤں کے مطالبے کے تناظر ميں انجام پا رہا ہے-

واضح رہے کہ شام ميں گزشتہ مارچ کے مہينے سے ہي کچھ عرب اور مغربي ملکوں کي حمايت سے دہشتگرد گروہ، پر تشدد کارروائياں کر رہے ہيں اور شام کے نائب وزير خارجہ فيصل مقداد کے مطابق ان کي ان کارروائيوں ميں اب تک بارہ سو سے زيادہ سيکورٹي اہلکار مارے جا چکے ہيں -..............

/169