13 دسمبر 2011 - 20:30

مصر کے وزیر خارجہ نے سابق مصری ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کے زوال کے بعد اسرائيل کے بارے میں مصر کے مؤقف کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے ایران کے ساتھ روابط اسٹراٹیجک ہیں۔

ابنا: مصر کے وزیر خارجہ محمد کامل عمرو نے مصر کے  سابق  ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کے زوال کے بعد اسرائيل کے بارے میں مصر کے مؤقف کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے ایران کے ساتھ روابط اسٹراٹیجک ہیں۔

کامل نے کہا کہ مصر بین الاقوامی معاہدوں کی اس وقت تک پاسداری کرےگا جبک تک ان میں کوئی نقض واقع نہ ہو اس نے کہا کہ اسرائيل نے 6 مصری فوجیوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی تھی اور اسرائیلی سفیر نے اپنی ماموریت کے اختتام پر مصر کو ترک کیا تھا اور وہ خبریں جھوٹی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ  مصری عوام  نے اسرائیل کے سفارتخانہ پر حملہ کیا جس کے بعدقاہرہ میں  اسرائيل کے سفیر بھاگ گئے تھے اس نے کہا کہ جب تک ہمارے مفادات اسرائيل کے ساتھ وابستہ رہیں گے  تعلقات بھی برقرار رہیں گے مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ایران مصر کے بعد ناوابستہ تحریک کی صدارت کا عہدیدار ہوگا اس لئے بھی ایران کے ساتھ مذاکرات اہم ہیں۔........

/169