ابنا: امریکا کے محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے یہ بات پریس کانفرنس میں بتائی۔نولینڈ کا کہناتھا کہ ڈیفنس سے متعلق بل پر محکمہ دفاع حکمت عملی فراہم کرتاہے کہ فوجی امداد کس طرح استعمال کی جائے اور اسکی کامیابی کس طرح نوٹ کی جائے،خصوصا پاکستان اور امریکا کے درمیان دیسی ساختہ بموں کے معاملے پرپیر کی شب امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے پینل نے متفقہ طورپر بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی 7 سوملین ڈالر امداد منجمد کرنے پراتفاق کرلیاگیاہے جب تک کہ پنٹاگان امداد موثر ہونے سے متعلق حکمت عملی واضح نہ کردے اور یہ یقین دہانی بھی ہو کہ پاکستان اس آئی ای ڈی نیٹ ورک سے نمٹ رہاہے جس کا اتحادی فوجی نشانہ بنتے ہیں۔
نولینڈ نے کہا کہ اگر قانون بن گیا توامریکا پاکستان کیساتھ مل کرکام کریگا کہ شرائط کس طرح پوری کی جاسکتی ہیں۔ترجمان نے پاکستان میں سفیروں کی کانفرنس کے اعلامیہ پر تبصرے سے گریز کیا مگر کہاکہ دونوں ممالک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے ڈائیلاگ جاری ہے۔
..............
/169