ابنا: صہیونی جارحین نے آج بھی کئي بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے غزہ کے بریج مہاجر کیمپ اور بیت حانون پر حملہ کیا۔
صہیونیوں کے حملوں میں ایک بچہ اور ایک سن رسیدہ فلسطینی زخمی ہوا ہے۔ صہیونی درندوں نے غزہ کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں بڑے پیمانے پر زرعی زمینیں بھی تباہ کردیں۔ گذشتہ ہفتے سے صہیونی ریاست آئے دن غزہ پر حملے کررہی ہے۔
صہیونی ریاست کے ان حملوں میں دس فلسطینی شہید اور ایک بچے سمیت دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھر تحریک حماس نے غزہ پر دوبارہ حملے کرنے کےبارے میں صہیونی ریاست کو خبردار کیا ہے۔ حماس کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ اسامۃ بن حمدان نے غزہ پر صہیونی ریاست کے بڑھتے ہوئے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ ہوئي تو اسرائيل کو بہت زیادہ نقصان پہنچےگا۔
قابل ذکر ہے کہ تحریک حماس نے مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے اسلامی مقامات کے انہدام کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے باب المغاربہ کو مسجد الاقصی کو ڈھانے کی نیت سے بند کیا ہے اور اس جگہ موجود مقدس مقامات کو بھی منہدم کرنا چاہتی ہے۔
حماس نے اپیل کی ہے کہ اسلامی اور عرب ملکوں کو صہیونی ریاست کے ان خطروں کا مقابلہ کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔ صہیونی ریاست نے گذشتہ روز بے بنیاد بہانے بنا کر باب المغاربہ پل کو بند کر دیا ہے جو مسجد الاقصی میں کھلتا ہے۔............
/169