12 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے شہر کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں گڈاپ پولیس نے ایک مسجد سے متصل دینی مدرسے پرچھاپہ مارکر وہاں سے زنجیروں میں جکڑے 50سے زیادہ بچوں کو بازیاب کرایاہے۔

ابنا: پاکستان کے شہر کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں گڈاپ پولیس نے ایک مسجد سے متصل دینی مدرسے پرچھاپہ مارکر وہاں سے زنجیروں میں جکڑے 50سے زیادہ بچوں کو بازیاب کرایاہے۔

ذرائع کے مطابق ان بچوں کو پشاور کے نواحی علاقوں سے یہاں لایا گیا تھا۔ ایس پی گڈاپ راؤانوار کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بچوں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ سے ہے۔یہ بچے وہابیوں کے زیر انتظام مدرسہ میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے ملے ہیں واضح رہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی مدارس طالبان کو خودکش بمبار فراہم کرتے ہیں۔............ /169