ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج شمالی صوبے مازندران کے صدر مقام ساری میں کہا کہ بحیرہ خزر میں دریافت ہونے والی جدید گيس فیلڈز سے اس علاقے اور یورپ سے متصل علاقوں نیز مشرقی ملکوں کے لئے ایران کی اہمیت بڑھ جائے گي۔ انہوں نے کہا کہ تازہ دریافت شدہ گيس فیلڈ میں ایران کے تیار کئے ہوئے پیشرفتہ اور عظیم پلیٹ فارم سے سمندر میں کھدائي کا کام کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پٹرولیم کے وزیر رستم قاسمی نے کہا ہے کہ بحیرہ خزر کے علاقے میں گيس فیلڈ دریافت ہوئي ہے۔....... /169
                        11 دسمبر 2011 - 20:30
                    
                    
                            News ID: 283610
                        
                    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ بحیرہ خزر (کیسپئن سی) میں دریافت ہونے والی بڑی گيس فیلڈ کی بنا پر اس علاقے میں سیاسی اور انرجی سیکٹر سمیت تمام توازن تبدیل ہو جائيں گے۔
 
             
                                         
                                         
                                        