ابنا: وزيرخارجہ علي اکبرصالحي نے اتوار کے دن تہران ميں ناميبيا کے وزيرخارجہ پوتوني نجوما کےساتھ مشترکہ پريس کانفرنس کوخطاب کرتےہوئےکہا کہ ايران پر پابندي لگانےکا برطانوي اور فرانسيسي حکومت کاحاليہ اقدام يورپ کےحالات سے رائےعامہ کي توجہ ہٹانےکي ايک کوشش ہے - صالحي نے بريسلز ميں يورپي يونين کےحاليہ سربراہي اجلاس اور اس ميں ان کےاختلاف کھل کرسامنےآنےکي جانب اشارہ کرتےہوئےکہا کہ يورپي يونين کااتحاد ظاہري ہے اوراس کاہررکن اپنےمفاد کي فکرميں ہے-
علي اکبرصالحي نے ايران کے فضائي حدود ميں امريکہ کے جاسوس طيارے کے داخل ہوجانے کے بارے ميں کہا کہ تہران امريکہ کےجارحانہ اقدام کے بارے ميں اقوام متحدہ ميں شکايت کےعلاوہ ، اس مسئلے کواسلامي تعاون تنظيم اور ، ناوابستہ تنظيم اور دوسرےعالمي اداروں ميں بھي اٹھائےگا -
اس پريس کانفرنس ميں ناميبيا کےوزيرخارجہ نے ايران کے فضائي حدود کي خلاف ورزي کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسي بھي ملک کواسلامي جمہوريہ ايران کي فضائي حدود کي خلاف ورزي کا حق نہيں ہے.
........
/169