10 دسمبر 2011 - 20:30

لبنان کے وزیر اعظم نے اسرائیل کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان ہر قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ابنا: لبنان میں ایران کے سفیر رکن آبادی نے لبنان کے وزیر اعظم سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،علاقائی صورتحال اور امریکی جاسوس طیارے کی طرف سےایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

ایرانی سفیر نے امریکی جاسوس طیارے کی ایرانی فضا میں پرواز کو امریکہ کا عمدی اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ  اپنے غیر قانونی اقدامات کے ذریعہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتا ہے اوردوسرے ممالک  کے اندرونی معاملات میں کھل کر مداخلت کرتا ہے۔ ایرانی سفیر نے اقوام متحدہ اور دیگر آزاد ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے آئندہ ایسے اقدامات سے باز رکھیں۔

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اس ملاقات میں غاصب صہیونی حکومت کی طرف سے لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان ہر قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت  کرتا ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدام کی بھی امریکہ ہی حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایران نے امریکہ کے ایک پیشرفتہ جاسوس طیارے کو اپنی سرزمین پر اتار کر ثابت کردیا ہے کہ ایران امریکہ کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دےگا۔
........ 
/169