9 دسمبر 2011 - 20:30

پشاور…کورکمانڈ ر پشاور لیفٹنٹ جنرل خالد ربانی نے کہا ہے کہ فتنہ و فساد پید اکرنے والے دراصل ہمارے طرز زندگی کے مخالف ہیں۔

ابنا: معاشرے کی بقاء سے فساد پیدا کرنے والوں کا خود بخود صفایا ہوگا۔پشاور میں گل داودی کی تین روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈ ر نے کہا کہ پشاور کھبی پھول اور باغوں کا شہر ہوا کرتا تھا تاہم اب یہ آلودگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔

جس کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔ کورکمانڈ ر خالد ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خصوصا خیبر پختونخوا تاریخ کے جس دور سے گزر رہا ہے ایسے میں گل داودی کی نمائش کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ کورکمانڈ کا کہنا تھا کہ جو لوگ فتنہ ا ور فساد پیدا کرتے ہیں وہ دراصل ہمارے طرز زندگی کے مخالف ہیں۔

لیکن اگر اہم اس طر ح اپنی طرز زندگی کو جاری رکھیں گے تو اس سے ان لوگوں کا خود بخود صفایا ہوگا۔  .........

/169