9 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی…پاکستانی طالبان نے حکومت کے ساتھ امن مذکرات کی تصدیق کردی،طالبان ڈپٹی کمانڈر مولوی فقیر کا کہنا ہے کہ بات چیت درست سمت میں جاری ہے۔

ابنا: ایک غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے باجوڑ میں پاکستانی طالبان کے کمانڈر اور طالبان کے نمبر دو کماندر مولوی فقیر نے مذکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت درست سمت میں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مذکرات کامیاب ہوگئے تو ہم باجوڑ میں امن معاہدہ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

جس کے بعد حکومت اورسوات،مہمند،اورکزئی اور جنوبی وزیرستان جیسے علاقوں کے طالبان بھی معاہدہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ دوسرے علاقوں کے لئے رول ماڈل ہوگا۔  ........

/169