8 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی…افضل ندیم ڈوگر…تفتیشی پولیس حکام کا کہناہے کہ کراچی کے علاقے صفورہ چوک ، کالا پل اور لائنزایریاکے بم دھماکوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔

ابنا: تفتیشی حکام کے مطابق تینوں دھماکوں کے لئے آئی ای ڈی یونی ڈائریکشن بم استعمال کیا گیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مخصوص نوعیت کے دھماکے اس سے قبل صرف افغانستان میں ہوتے رہے ہیں تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ صفورہ چوک دھماکہ صبح سات بج کر 14 منٹ اور 48 سیکنڈ پر ہوا، دھماکے میں رینجرز کی موبائل ٹارگٹ تھی جو صرف پندرہ منٹ پہلے ڈیوٹی پر کھڑی ہوئی تھی ، پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیاگیا دھماکوں میں ملوث گروہ انتہائی منظم اور تربیت یافتہ ہے۔  ........

/169