ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کي فضائيہ کے کمانڈر بريگيڈيئر جنرل امير علي حاجي زادے بتايا ہے کہ تحقيقات کے مطابق مذکورہ امريکي ڈرون طيارہ ايران ميں جاسوسي مشن پر تھا تاہم اسے مشرقي ايران کي سرحدوں ميں داخل ہونے کے بعد ہمارے اليکٹرونک وار يونٹ نے اپنے کنٹرول ميں لے ليا اور اسے زمين پر اتارنے ميں کامياب ہوگئے- انہوں نے کہا اس آپريشن کے دوران طيارے کو بہت معمولي سا نقصان پہنچا ہے- انہوں نے بتايا کہ مذکورہ امريکي جاسوس طيارے کے دونوں پروں کي لمبائي تقربيا چھبيس ميٹر ہے جبکہ طيارے کي باڈي ساڑھے چار ميٹرلمبي ہے-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے اليکٹرونک وار فئير يونٹ کي جاري کردہ تفصيلات کے مطابق اتارے گئے امريکي جاسوس طيارے ميں جاسوسي کے انتہائي جديد ترين آلات نصب ہيں جن ميں مختلف طرح کے اليکٹرونک آلات ، کيمرے، مواصلاتي نظام، اور ريڈار شامل ہيں- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کي فضائيہ کے کمانڈر نے مزيد بتايا کہ يہ ہوائي جہاز ريڈار کي رينج ميں نہيں آتا اور امريکہ ميں استعمال ہونے والے جديد ترين جاسوس طياروں ميں سے ايک ہے- بريگيڈيئر جنرل حاجي زادے نے بتايا کہ مذکورہ ڈرون طيارے ميں جو ٹيکنالوجي استعمال ہوئي ہے وہ اس سے قبل بي ٹو، اور ايف تھرٹي فائيو جيسے طياروں ميں استعمال کي جاچکي ہے- انہوں نے کہا کہ اس ڈرون طيارے کو سيٹلائٹ کے علاوہ افغانستان ميں قائم امريکہ کے زميني اسٹيشن سے کنٹرول کيا جارہا تھا-
واضح رہے کہ چار دسمبر کو ايران کے اليکٹرونک وار يونٹوں نے امريکي جاسوس طيارے کو مشرقي سرحدوں ميں داخل ہونے کے بعد اپنے کنٹرول ميں لے ليا تھا- آر کيو ايک سو ستر قسم کا يہ جاسوس طيارہ سي آئي اے کے لئے جاسوسي مشن پر تھا-
.............
/169