6 دسمبر 2011 - 20:30

روس کے وزيرخارجہ نے کہا ہے کہ انکا ملک شام کے خلاف دھمکي آميز بيانات کو ہرگز برداشت نہيں کرے گا-

ابنا: روسي  وزير خارجہ سرگئي لاورف نے اپنے ترک ہم منصب احمد داود اوغلو کے ساتھ ملاقات ميں شام کي صورت حال پر تفصيلي تبادلہ خيال کيا ہے- روسي وزير خارجہ نے يہ بات زور ديکر کہي کہ انکا ملک شام کے اندروني معاملات ميں مداخلت نہ کرنے کے اصولي موقف پر قائم ہے- انہوں نے واضح کيا کہ ماسکو شام کے اندروني معاملات ميں بيروني مداخلت خاص طور فوجي کاروئي، الٹي ميٹم  يا فوجي حملے کي دھمکيوں کو ہر گز برداشت نہيں کريگا-

شام ميں فوجي مداخلت اور بحران کو ہوا دينے کي کوشش کرنے والے مغربي ملکوں کے بر خلاف روس، حکومت شام اور مخالفين کے درميان مذاکرات اور بات چيت کے ذريعے معاملات کو حل کئے جانے کا خواہاں ہے.........

/169