ابنا: حامد البیاتی نے بعض حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کے مطالبے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد رواں برس کے آخر تک اشرف چھاونی کو بند کردے گا۔ اشرف چھاونی میں انقلاب مخالف دہشت گرد گروہ ایم کے او تعینات ہے۔ صدام اور امریکہ نے اس دہشت گرد گروہ کو اس چھاؤنی میں جگہ دی تھی۔یاد رہے اقوام متحدہ نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشرف چھاونی بند کرنے اور ایم کے او کو نکال باہر کرنے کے فیصلے پرنظر ثانی کرے۔....... /169
6 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 282605
اقوام متحدہ میں عراق کے نمائندے نے کہا ہے کہ عراقی حکومت نے اشرف فوجی چھاونی کو بند کرنے کا ٹھوس فیصلہ کرلیا ہے۔