3 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں سلامتی کونسل اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ دنیا کے ممالک کے ساتھ تہران کے تعلقات کی بنیاد مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر استوار ہے۔

ابنا: علاء الدین بروجردی نے پارلیمنٹ کی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران مذاکرات از سرنو شروع کۓ جانے پر مبنی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کی تجویز کے بارے میں کہا کہ ایران نے کافی عرصہ قبل اپنا مجوزہ پیکج پیش کیا تھا اور ایران اسی پیکج کی بنیاد پر مذاکرات کرے گا۔
علاء الدین بروجردی نے اس بات پر زور دیتے ہوۓ کہ ایران دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتا ہے، کہا کہ کیتھرین ایشٹن کو اب تک یہ بات سمجھ میں آجانی چاہۓ کہ ایران کے ساتھ کس زبان میں مذاکرات کۓ جاسکتے ہیں اس لۓ بہتر یہ ہے کہ وہ ایران کے بارے میں بیانات دیتے وقت اور ایران کے ساتھ مذاکرات اور تعلقات کے سلسلے میں اس کا خيال رکھیں۔
واضح رہے کہ کیتھرین ایشٹن نے یکم دسمبر کو برسلز میں یورپی یونین کے وزراۓ خارجہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی مذاکرات کے از سرنو آغاز کی تجویز پر مبنی ان کے خط کا جواب دیں۔
............. 
/169