اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علی الیامی نے جمعرات کے دن العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: آل سعود کی ظالمانہ پالیسیاں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ملک کے تمام قوانین اور تمام اختیارات حکمرانوں کے ہاتھ میں ہیں اور حکام ان قوانین اور اختیارات کے زور سے قانونی اور جائز مطالبہ کرنے والے شہریوں کے کچل دیتے ہیں۔انھوں نے کہا: کوئی حکومت چاہے تمام عوام کو کچل دے یا ایک اقلیتی آبادی کو کچل دے یہ ظلم ہے اور کچلے جانے والوں کی اکثریت یا اقلیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انھوں نے کہا: سعودی عرب میں وہی مصائب و آلام اکثریت بھی برداشت کررہی ہے جو اقلیت کو درپیش ہیں لیکن اس کے باوجود حکمران خاندان اقلیتوں کے حقوق زیادہ وسیع سطح پر پامال کررہا ہے اور اقلیتوں کے خلاف تشہیری مہم چلا کر انہیں اکثریت کی نگاہ میں بدنام کررہا ہے۔ انھوں نے کہا: حکمران خاندان یہ باور کرانے کی کوشش کررہا ہے کہ گویا ملک و ملت کے مفادات کو کوئی خطرہ لاحق ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ سعودی عرب کا بنیادی مسئلہ اور اس ملک کو درپیش اصل خطر سعودی خاندان ہے۔
...............
/169-110
تفصیل کے لئے رجوع کریں:
ــ عاشورائے حسینی کی آمد آمد؛ قطیف میں آل سعود کی فوجیں دوبارہ تعینات