2 دسمبر 2011 - 20:30

حزب اللہ لبنان نے ایران پر عائد کی گئي نئي پابندیوں کو غیرمنصفانہ قراردیا ہے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں ایران پر عائد کی گئي نئي پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملکوں کو آپس میں بھرپور اقتصادی تعاون کرنا چاہیے جن پر مغرب نے پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ نئي پابندیاں ایران ، شام اور علاقے کےعوام سے مقابلہ کرنے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی سینیٹ نے بھی ایران پر پابندیوں کے نئے بل کی منظوری دے دی ہے جبکہ امریکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یورپی یونین نے بھی ایران کی ایک سو اسی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔
.....

/169