ابنا: بڑي تعداد ميں مظاہرين کراچي، لاھور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈي ميں سڑکوں پر آئے اور انہوں نے نيٹو کے حملے ميں پاکستاني فوجيوں کي ہلاکت کے واقعے کي مذمت ميں نعرے لگائے۔
مظاہرين نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کيا کہ امريکہ کے ساتھ دہشتگردي کے خلاف جاري نام نہاد جنگ ميں تعاون فوري طور پر ختم کردے۔مظاہرين نے امريکي صدر باراک اوباما اور وزير خارجہ ہيلري کلنٹن کے پتلے بھي نذر آتش کئے-لاھور ميں پاکستان بار ايسوايشن کے وکلا نے بھي سياہ لباس پہن کر نيٹو کے حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔
............
/169