ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق امريکي پوليس نے لاس اينجلس اور فيلا ڈلفيا ميں او ڈبليو ايس کے کارکنوں کے خيموں پر حملہ کرکے اس تحريک کے سيکڑوں افراد کو گرفتار کرليا - خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ لاس اينجلس ميں چودہ سو سے زائد پوليس اہلکاروں نے آنسو گيس کے گولے استعمال کرکے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکنوں پر سٹي کے علاقے ميں حملہ کرديا اور تين سو کارکنوں کو گرفتار کرليا - پوليس نے ان کے خيمے بھي اکھاڑ ديئے اور علاقے کو گھير ديا ہے -
دوسري طرف فيلا ڈلفيا ميں بھي پوليس نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکنوں کےخيموں پر حملہ کرکے پچاس سے زائد افراد کو گرفتار کرليا- وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے ايک کارکن نے جو جائے واقعہ پر موجودتھا کہاکہ يہ تو ابھي ابتدا ہے يہ تحريک آج، کل يا آئندہ برس ختم نہيں ہوگي، ہم نے ابھي ابتدا کي ہے اور يہ تحريک آئندہ برسہا برس تک جاري رہے گي -............
/169