ابنا: بھارتی سفیر کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر بھارتی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ پاکستان میں صورت حال اس وقت انتہائی سنجیدہ ہے اور پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو اب بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ،تعلقات بہت پیچیدہ اور بہت سنجیدہ ہیں ، نیٹو حملے نے پاکستان کی حکومت اور عوام کو انتہائی مشتعل کر دیا ہے۔ ایک سوال پر جان کیری نے کہا ہے کہ میرے خیال میں یہ بڑا سنجیدہ چیلنج ہے جو حکومت پاکستان کی جانب سے قدم اٹھایا جارہا ہے اور ہمیں اس پر بڑی تشویش ہے۔
.......
/169