26 نومبر 2011 - 20:30

ہندوستان نے پاکستان سے مطالبہ کيا ہے کہ سن دو ہزار آٹھ ميں ہونے والے ممبئي حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروآئي کرےـ

ابنا: ہندوستان کے وزيرخارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس حملے ميں ملوث افراد خاص طور پر حملے کے مبينہ منصوبہ ساز حافظ سعيد کے خلاف کافي ثبوت موجود ہيں جو پاکستان کو ديئے جاچکے ہيں ـ انہوں نے کہا کہ ہميں يہ انتظار ہے کہ پاکستان ان افراد کے خلاف سخت کارروائي کرےـ

ايس ايم کرشنا نے کہا کہ ہندوستان تمام ہمسايہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دينے کے اصول پر قائم ہےـ

ممبئي کے دہشت گردانہ حملے ميں ايک سو ستر سے زائد افراد مارے گئے تھے-

.......

/169