ابنا: سری لنکا میں دو روز کے دوران تیز بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث کم سے کم انیس افراد ہلاک اور چالیس لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سری لنکا میں حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث کم سے کم دس ہزار خاندان بری طرح متاثر ہوئے ہیں جنمیں زیادہ تر کا تعلق ملک کے جنوبی حصّوں سے ہے۔
بارشوں کے باعث پانچ ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ جنوبی ساحلوں کے رہائشی لاپتہ ہوجانے والے افراد کی خیریت کے لیے دعائیں اور عبادات کر رہے ہیں۔........
/169