ابنا: ایم کیو ایم اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیٹو فورسز کی پاکستانی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس قسم کے واقعات پاکستان میں نیٹو فورسز کے خلاف نفرت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے اور مہمند ایجنسی میں نیٹو فورسز کے بلا اشتعال حملے پر سخت احتجاج کرنا چاہئے۔ الطاف حسین نے نیٹو فورسز کے حملے میں جان بحق ہونے والے سیکورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ .......
/169