25 نومبر 2011 - 20:30

کراچی...مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب نیٹوہیلی کاپٹرز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ پر ایساف نے بیان جاری کردیا ہے ۔

ابنا: افغانستان میں تعینات نیٹو کمانڈرجنرل جون ایلن کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے پر گہری نظررکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے حقائق کا پتا چلایا جائے گا۔ جنرل جون ایلن نے اس واقعے میں مرنے اور زخمی ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے اہل خانے سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔واقعے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر ایساف کا کہنا ہے کہ ایساف قیادت پاکستان کے ساتھ نہ صرف سیکورٹی تعلقات بہتر بنانے کے لئے کام کرتی رہے گی بلکہ سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپریشنل رابطے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ .......

/169