ابنا: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارٹی کے ایک رہنما لاسحین دائودی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں سے ہمارے نمائندوں کی جانب سے دی گئی رپورٹوں کے مطابق انتخابات میں ہم کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے رباط کاسا بلانکا، نائجیرا، کینبرا، سیل، بینی میلال اور سیدائی آئیفنی سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ پارٹی کے ایک اور رہنما نے کہا کہ انتخابات بالکل شفاف اور غیر جانبدارانہ ماحول میں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی نتائج کا انتظار ہے تاہم کامیابی یقیناً ہماری ہوگی۔...........
/169