25 نومبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ ناوابستہ تحريک کے ممالک کو چاہئے کہ ثقافتي تنوع کي حفاظت اور انساني حقوق کي پاسداري کے لئے موثر کردار ادا کريں ۔

ابنا: وزير خارجہ صالحي نے تہران ميں انسان دوستي ميں ثقافتوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناوابستہ تحريک کي تشکيل بڑي طاقتوں کے سياسي اور ثقافتي تسلط کي نفي کے لئے ايک اتحاد کو وجود ميں لانے کے لئے کي گئي تھي۔ يہ کانفرنس جمعرات کو شروع ہوئي جس ميں ايراني اور غير ملکي دانشور، کچھ ممالک کے سفراء اور عالمي تنظيموں کے سربراہ شرکت کررہے ہيں۔کانفرنس ميں ستر سے زائد افراد اپنے مقالے پيش کريں گے۔........

/169