25 نومبر 2011 - 20:30

سوات… چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے سوات کا امن کا تباہ کیا ان کو عدلیہ سزائیں دے گی ۔

ابنا: سوات میں دارلاقضاء ہائی کورٹ مینگورہ میں جوڈیشن افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کہنا تھا کہ جن لوگوں نے سوات کا امن کا تباہ کیا ان کو عدلیہ قانون کے مطابق سزائیں دیگی خواہ اس کے لئے خصوصی عدالتیں ہی کیوں نہ قائم کرنا پڑیں ۔مالاکنڈ ڈویژن میں جج صاحبان کی تعداد بڑھائی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات کا امن تباہ کرنے والے لوگوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں شدت پسندوں کے مقدمات جلد سے جلد نمٹائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کالے کوٹ کی وجہ سے انقلاب اور تبدیلی آئی ہے۔  ........

/169