ابنا: مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی اتحاد پارٹی کے سکریٹری محمد نبی حبیبی نے ایران کے خلاف برطانیہ کی معاندانہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو برطانیہ کے ساتھ رابطہ رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی حکومت پوری تاریخ میں ایرانی قوم کی دشمن رہی ہے اور ہماری قوم کو برطانوی حکومت سے بہت زيادہ نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور برطانوی حکومت کے مفادات دو مختلف سمتوں میں ہیں لہذا ایسی سامراجی طاقت کے ساتھ سیاسی رابطہ رکھنا ایرانی قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ نے برطانوی حکومت کے ساتھ رابطہ ختم کرنے کی قرارداد منظور کرکے ایرانی قوم کی امنگوں کے مطابق کام کیا ہے۔ ........
/169