ابنا: شام میں سرگرم دہشت گردوں کو امریکہ اور اسرائیل بھر پور حمایت حاصل ہے دہشت گردوں کے تازہ حملے میں 23 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہورہے ہیں۔ شام کے مختلف شہروں میں سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔جس میں 23 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔زیادہ تر ہلاکتیں شام کے صوبے حمص میں ہوئیں۔ دہشت گرد گروپ نے فوجی پائلٹوں کے بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ ، اسرائيل اور عرب لیگ شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ شام چونکہ اسرائيل مخالف عرب ملک ہے اس لئے اسرائیل کے مخالف محاذ کو کمزور کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔........
/169