24 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ مغربی ممالک عنقریب التماس کرتے ہوئے ایرانی قوم کے پاؤں میں پڑیں گے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہےکہ مغربی ممالک عنقریب التماس کرتے ہوئے ایرانی قوم کے پاؤں میں پڑجائیں گے کیونکہ آج ایرانی قوم عزت و اقتدار کے اوج پر ہے۔انھوں نے شہداء کی یاد میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کہا کہ شہادت ایک الہی عطیہ ہے جو ہر کس و ناکس کو نصیب نہیں ہوتی اور خاص افراد شہادت کے فیض سے  بہرہ مند ہوتے ہیں انھوں نے مغربی ممالک کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم جذبہ جہاد و شہادت سے سرشار  ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے خوفزدہ نہیں کرسکتی انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایرانی قوم کے اقتدار کو دیکھتے ہوئے عنقریب التماس کرتے ہوئے ایرانی قوم کے پاؤں میں پڑ جائیں گے۔ .............

/169