23 نومبر 2011 - 20:30

کيميائي ہتھياروں پر پابندي کي عالمي تنظيم ميں ايران کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ امريکہ نےکيميائي ہتھياروں کے فروغ ميں اہم کردار ادا کيا ہے-

ابنا: کاظم غريب آبادي نے کيميائي ہتھياروں پر پابندي کي عالمي تنظيم کي اسٹيرنگ کميٹي کے ہنگامي اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امريکہ ماضي ميں عام تباہي پھيلانے والے ہتھياروں کا استعمال اور انکي نگہداشت کرتا رہا ہے اور اس نے کبھي بھي خود کو ايسے ہتھياروں کے استعمال نہ کرنے کا پابند نہيں سمجھا ہے-

کيميائي ہتھياروں پر پابندي کي عالمي تنظيم ميں ايران کے مستقل نمائندے کا کہنا تھا کہ کيميائي ہتھياروں پر پابندي کے عالمي معاہدے کے تحت ايسے ہتھيار رکھنے والے تمام ممالک اس بات کے پابند ہيں کہ انتيس اپريل دوہزار بارہ تک ايسے تمام ہتھيار تلف کرديں- انہوں نے کہ جوہري اور جراثيمي ہتھياروں کے ساتھ ساتھ کيميائي ہتھار رکھنے والے سب سے بڑے ملک کي حثيت سے امريکہ نے اعلان کرديا ہے کہ وہ اپنے ہزاروں ٹن کيميائي ہتھيار محفوظ رکھے گا اور انہيں طويل عرصے ميں منہدم کرے گا.

........

/169