ابنا: اسلام آبادمیں نادرا کی ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں رحمان ملک کاکہناتھاکہ حکومت طالبان کو آفر کر چکی ہے لیکن انہیں پہلے دہشت گردی ختم کرنا ہوگا۔ افغان رہنماء پروفیسر برہان الدین ربانی کے قتل پر پاکستان اور افغانستان مل کر تحقیقات کریں گے۔ ایک افغان تحقیقاتی ٹیم آج پاکستان آرہی ہے، انہیں جو معاونت درکار ہوئی وہ دیں گے۔ انٹیلی جنس ادارے بھی مددکریں گے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ منصور اعجاز کے میموکے معاملے میں جوکچھ ہوااورجوملوث پایا گیا اسے ضرورسامنے لایاجائیگا۔ ............
/169