ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف دھمکیاں نئی اور تازہ نہیں ہیں انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کی کھوکھلی دھمکیاں پروپیگنڈہ اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے امریکی دھمکیوں کا آغاز ہوگیا اور آج تک امریکی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اس وقت بہترین دفاعی پوزیشن میں ہیں اور دشمن کی ہر کارروائی کا فوری اور سریع جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ ........./169
21 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 279701
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف دھمکیاں نئی اور تازہ نہیں ہیں کھوکھلی دھمکیاں سامراجی طاقتوں کی پروپیگنڈہ اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔