20 نومبر 2011 - 20:30

حزب اللہ لبنان کی شرعی کونسل کےسربراہ شیخ محمد یزبک نے کہا ہے کہ دشمن استقامت کو نقصان پہنچانے کے لئے شام کے حالات خراب کرناچاہتے ہيں۔

ابنا: شیخ محمد یزبک نے علاقے میں استقامت کے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکیدکی کہ ان اقدامات کامقصد، استقامت کونقصان پہنچانا ہے نہ کہ اس ملک کےصدر بشار اسد کو۔شیخ محمد یزبک نے تاکید کی کہ وہ تمام افراد جنھوں نے دو ہزار چھ میں حزب اللہ کے خلاف سازش کی اس وقت پھر اندھے تعصب کی بنیاد پر شام کے خلاف میدان میں اتر آئے ہيں۔ادھر پچیس برسوں تک صیہونی جیل میں رہنے کے بعد رہائی پانے والے فلسطینی شہری احمد ابوسعید حتمی نے کہا ہےکہ دشمنوں کی یلغار کے مقابلےمیں شام کا دفاع، فلسطینیوں کا واضح اور ٹھوس موقف ہے۔ احمد ابوسعید حتمی نے تاکید کےساتھ کہا ہے کہ شام ہمیشہ سےاستقامت کےساتھ فرنٹ لائن پر رہا ہے اور مغربی ممالک اور اسرائیل کی پالیسیوں کے سامنے ثابت قدم رہا ہے اور اس ملک پر کسی قسم کا فوجی حملہ دنیائےعرب کےمفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔........ /169