20 نومبر 2011 - 20:30

امریکی صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار نےایران کے ایٹمی پروگرام کے بار ےمیں وہائٹ ہاؤس کے د عوے کو رد کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں انحراف اور اس کے فوجی مقاصد کے ہونے کے بارے میں ٹھوس شواہد اور ثبوت موجود نہیں ہیں ۔

ابنا: امریکی صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار ران پل نے سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں  ایران کے ایٹمی پروگرام کے بار ےمیں وہائٹ ہاؤس کے دعوے کو رد کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں انحراف اور اس کے فوجی مقاصد کے ہونے کے بارے  میں کوئی ثبوت اورشواہد نہیں ہیں ۔ اس نے کہا کہ اب تک جو بھی شواہد پیش کئے گئے ہیں وہ سب ناقص اوراحتمالات کی بنیاد پر ہیں ان میں کوئی ٹھوس دلیل موجود نہیں ہے ایسی کوئی سند موجود نہیں جس سے ثابت ہو کہ ایران کے پاس ایک ایٹمی بم بھی موجود ہے ۔

امریکی کانکریس میں تگزاس کے نمائندے نےکہا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں اس کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں تو اس صورت میں ایسے ملک کے خلاف فوجی کارروائی بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ اس کے باجود مغربی ممالک ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف اپنی معاندانہ سازش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 .........
/169